اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 61 دکانداروں کو 90 ہزار روپے جرمانے کیے جبکہ 6گرانفروشوں کو جیل بھجوایا گیا ۔رمضان المبارک میں اب تک 827 ناجائز منافع خوروں کو 22 لاکھ 38ہزار اور 400 روپے کے جرمانے کیے گئے اور 312افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا دیاہے۔

ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں شہریوں کو اشیاء خوردونوش کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کے لئے شہری ودیہی علاقوں میں روزانہ پر ائس چیکنگ مہم شروع کی ہے جس کے لئے مجسٹریٹس کی نگرانی میں 22 پرائس کنٹرول کمیٹیاں روزانہ پر ائس چیکنگ کررہی ہیں ۔ ٹیموں نے اب تک 827 ناجائز منافع خوروں کو 22لاکھ38 ہزار اور 400 روپے کے جرمانے کیے ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

اس دوران 312گراں فروشوں ، ناقص اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کو جیل بیھجا ہے ۔

تاجر برادری نے انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرینگے ۔انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی یقینی بنائیں اور ریٹ لسٹ آویزاں کریں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے بتایا ہے کہ پرائس چیکنگ مہم روزانہ جاری رہے گی اور تاجر برادری کے نمائندوں کے تعاون سے شہریوں کو ماہ رمضان میں معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں