عید کی آمد، جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، مردوں کے ساتھ خواتین جیب تراش بھی سر گرم عمل

پیر 6 جولائی 2015 16:49

عید کی آمد، جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، مردوں کے ساتھ خواتین جیب تراش بھی سر گرم عمل

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ملک کے مختلف شہروں میں عید شاپنگ کا آغاز ہوتے ہی اہم کاروباری مراکز ، بازاروں ، مارکیٹوں،بس و ویگن سٹینڈز اور دیگر معروف پبلک مقامات پر جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین جیب تراش بھی سر گرم ہو گئی ہیں جنہوں نے خریداری کیلئے آنے والے کئی مرد و خواتین حضرات کو ان کی جیبوں اور پرسوں میں موجود پونجی سے محروم کر نا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کئی بازاروں، مارکیٹوں و شاپنگ سنٹرز ، پلازوں کے ساتھ ساتھ بس و ویگن سٹینڈز پر "جیب کتروں سے محتاط رہیں" کے بینرز اور پلے کارڈز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء عید شاپنگ کیلئے آنیوالے خریداروں خصوصاً خواتین نے اعلیٰ پولیس حکام سے گزارش کی ہے کہ عید شاپنگ کے موقع پر جیب تراشوں کی سرکوبی ، ان کی بیخ کنی اور ان کے قلع قمع کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں