آزاد کشمیر میں اہم ادارے اور شاہراہوں کو صاحبزادہ اسحاق ظفر کے نام سے موسوم کیا جائے“ شوکت جاوید

بدھ 20 ستمبر 2006 13:15

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے حکومت آزاد کشمیر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطہ کشمیر کے منفرد عوامی مزاج ‘ قومی سیاستدان صاحبزادہ اسحاق ظفر کی مستند خدمات کے اعتراف میں پورے آزاد کشمیر میں اہم قومی اداروں شاہراہوں سمیت نڑول سٹیڈیم ‘ مظفرآباد تا لیپا کرناہ سڑک کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرے جبکہ ان کی اپنی پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ان کے شایان شان دارالحکومت میں ان کی یاد گار اور مزار تعمیر کریں قومی سیاسی کارکنوں ‘دانشور وں‘ وکلاء‘ اخبار نویسوں‘ طلباء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندوں پرمشتمل قومی سطح کا اسحاق ظفر میموریل ٹرسٹ قائم کیا جائے تاکہ ان کی طویل ترین سیاسی ریاضت اور جذبہ خدمت خلق کی جدوجہد میں زندہ و جاوید رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رہنما اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے رفیق صاحبزادہ محمد اسحاق ظفرشہید کی وفات کی دعائیہ تقریب کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شوکت جاوید میر نے کہاکہ محروم قائد کی ساری زندگی آنے والی نسلوں اور تاریخ سیاست کے لیکے ایک منفرد قابل فخر نظیر ثابت رہے گی مرحوم نے شعبہ تدریس سے اپنی خدمات کا آغاز کیا تو آخری سانس تک خلق خدا کی بہتری اور بھارت کے پنچہ استبداد سے کشمیر کی آزادی کے لیے سربکف ہو کر لڑتے لڑتے موت سے جنگ ہار گئے صاحبزادہ اسحاق ظفر کی بے وقت موت نے میدان سیاست میں ہی نہیں بلکہ انسانیت کے رشتوں کے حقیقی اسلوب کو بھی بے یارو مدد گار کر دیا-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں