مسلم لیگ (ن) عدالت عظمیٰ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے ، (ن) لیگ ماضی میں بھی سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ رکھتی ہے ،خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے بیانات پر بار کونسلز کو نوٹس لینا چاہیے

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 7 فروری 2017 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدالت عظمیٰ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے ، مسلم لیگ (ن) ماضی میں بھی سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ رکھتی ہے ،خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے بیانات پر بار کونسلز کو نوٹس لینا چاہیے ۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ایوان کو چلانے میں سنجیدہ نہیں ، وزیراعظم جب خود آتے ہیں تب بھی کورم پورا نہیں ہوپاتا، حکومتی اراکین کو جانے کیا مسئلہ ہے جب لیڈر آف دی ہائوس ہی ایوان کو سنجیدگی سے نہیں لیتا تو باقی کیا لیں گے ، حکومت بینچوں پر صرف شیخ آفتاب بیٹھے نظر آتے ہیں ، ایوان کو اپوزیشن چلا رہی ہے ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدالت عظمیٰ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے ، مسلم لیگ (ن) ماضی میں بھی سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ رکھتی ہے ،خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے بیانات پر بار کونسلز کو نوٹس لینا چاہیے ۔(ار)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں