ایشیائی ترقیاتی بنک خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کیلئے پاکستان کوساڑھی32 کروڑ ڈالر فراہم کریگا،معاہدے پردستخط

اے ڈی بی نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم خدمات سرانجام دیکر توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے ، فچ نے پاکستان کی کریڈیٹ ریٹنگ بہتر کر کے بی کر دی ہے ، بلوم برگ نے بھی پاکستان کی ترقی مثبت قرار دید ی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب

منگل 7 فروری 2017 23:01

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) ایشیائی ترقیاتی بنک خیبرپختونخواء میں پن بجلی کے چھوٹے منصوبوں اور پنجاب میں شمسی توانائی کے منصوبوں کے لئے پاکستان کو بتیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا،اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ،معاہدے کی تقریب کے دواران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ایشائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم خدمات سرانجام دی ہیںاور توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایشائی ترقیاتی بنک حکومت کا اہم پار ٹنر ہے۔انہوں نے کہاکہ فچ نے پاکستان کی کریڈیٹ ریٹنگ بہتر کر کے بی کر دی ہے اور معروف بین الا قوامی تجارتی جریدے بلوم برگ نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی مثبت ہے ۔

(جاری ہے)

یہ سب حکومت کی جانب سے معاشی کامیابیوں کے ثبوت ہیںجو حکومت نے جامع ا صلاحاتی ایجنڈا کے تحت حا صل کی ہیں۔ منگل کو حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان صاف توانائی سرمایہ کاری پروگرام بارے اسلام آباد میں معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت 23کروڑ 80لاکھ ڈالر خیبرپختونخواء میں خرچ کئے جائیں گے جبکہ آٹھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر پنجاب میں خرچ کئے جائیں گے۔دونوں صوبوں میں ان منصوبوں کے ذریعے پیدا کی گئی بجلی سکولوں اور مراکز صحت کو فراہم کی جائے گی۔ ایشائی ترقیاتی بنک کے پاکستان میں کنٹری ڈائر یکٹر ورنر لیپاچ نے کہاکہ ایشائی ترقیاتی بنک عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ منصوبے سے 2.6ملین طالب علم مستفید ہو ں گے جن میں سے 1.2ملین خواتین طالب علم شامل ہیں۔( و خ )

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں