پا کستان چین کے ساتھ تذویراتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان چین کے اہم معاملات میں اپنی حمایت جاری رکھے گا ، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی چینی کمشنر انسداد دہشتگردی و سلامتی سے ملاقات میں گفتگو ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 7 فروری 2017 23:09

پا کستان چین کے ساتھ تذویراتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان چین کے اہم معاملات میں اپنی حمایت جاری رکھے گا ، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پا کستان چین کے ساتھ تذویراتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان چین کے اہم معاملات میں اپنی حمایت جاری رکھے گا ، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔منگل کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مشیرخارجہ سے چین کے انسداد دہشتگردی و سلامتی کمشنر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تذویراتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان چین کے اہم معاملات میں اپنی حمایت جاری رکھے گا۔سرتاج عزیز نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے برقرار رکھنے پر زوردیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ چنگ گو پنگ نے چین کے اہم معاملات پر پاکستان کی حمایت کو سراہا۔چینی کمشنر نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی ماہرین کیلئے سیکیورٹی اقدامات کو بھی سراہا۔چنگ گو پنگ نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں