گست کو الطاف غدار نے پاکستان کے خلاف تقریر کی ، واسع جلیل الطاف کی تقریرکو غلط قرار دیں ورنہ ٹیلی ویڑن سے ان کو اٹھایا جائے، تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے ایم کیو ایم لندن کے رہنمائ واسع جلیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا

الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس ختم ہو چکا ہے ، پی ٹی آئی کے وہ رہنما اپنا موقف دینے آجاتے ہیں جن کو بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ، واسع جلیل

منگل 7 فروری 2017 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے ایم کیو ایم لندن کے رہنمائ واسع جلیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کو الطاف غدار نے پاکستان کے خلاف تقریر کی ، واسع جلیل الطاف کی 22 اگست کی تقریرکو غلط قرار دیں ورنہ ٹیلی ویڑن سے ان کو اٹھایا جائے ، ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس ختم ہو چکا ہے ، تحریک انصاف کے وہ رہنمائ پروگرام میں اپنا موقف دینے آجاتے ہیں جن کو بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ دونوں رہنمائ ایک دوسرے کو گالی گلوچ دیتے رہے۔ تحریک انصاف کے رہنمائ علی محمد خان نے کہا کہ الطاف غدار ہے اور اس کا ساتھ دینے والا واسع جلیل بھی غدارہے۔

(جاری ہے)

وہ الطاف کی 22 اگست کی تقریر کو غلط قرار دے ورنہ اسے پروگرام سے نکالا جائے انہوں نے واسع جلیل کو تاریخ کے غداروں میر صادق اور میر جعفر سے بھی تشبیح دی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے واسع جلیل نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وہ رہنمائ پروگرام میں بات کرنے آجاتے ہیں جو بات کرنے کی اہلیت بھی نہیں رکھتے۔ علی محمد کو چاہیے کہ تمیز سے بات کریں میں پاکستانی ہوں اوررہوں گا۔ مجھے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ تم جیسے بد تمیز سے نہیں چاہیے۔ …(م د )

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں