اسلام آباد ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک اور منظم گینگ کے چار ملزمان گرفتار

بدھ 8 فروری 2017 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) وفاقی پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے انسداد ڈکیتی ونگ نے کامیاب آپریشن کرکے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک اور منظم گینگ کے چار ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بارود اور خنجر برآمد کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد ڈکیتی ونگ نے سپیشل کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے چار افراد گرفتار کرلئے گروہ وفاقی دارالحکومت میں منظم ڈکیتیوں کی کارروائیاں کرنے کی پلاننگ میں مصروف عمل تھا ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، تین عدد پسٹل تیس بور ، سترہ روند اور ایک خنجر برآمد کرلیا گیا گرفتار ملزمان میں محمد شعیب عرف شعیبی سکنہ شیخوپورہ ، عمران ایوب سکنہ ضلع پونچھ ، حسنین احمد اسلام آباد اور انجیب احمد اسلام آباد شامل ہیں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مہران سعید ولد محمد سعید راولپنڈی کے گھر داخل ہوکر اسلحہ کے نوک پر قیمتی اشیاء لوٹی تھی ترجمان ایس ایس پی اسلام آباد کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں جن کا سابقہ ریکارڈ متعلقہ تھانہ جات سے حاصل کیا جارہا ہے اور اس گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کے آئندہ تفتیش کے دوران مزید وارداتیں کرنے کا اعتراف کروایا جائے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں