ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری فیصل آباد پر سیلز ٹیکس 38 اور 40-B کا نفاد نہیں ہو گا، اًن رجسٹرڈ افراد کا ٹیکس ٹیکسٹائل کے اس اہم اور رجسٹرڈ سیکٹر سے وصولی کرنے کی خاطر سیلز ٹیکس اسپیشل ریٹرن نہیں مانگی جائے گی ،و زراعظم برائے کے مشیر ریونیوہارون اختر خاں کی میڈ یا سے گفتگو

بدھ 8 فروری 2017 15:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) وزراعظم برائے کے مشیر ریونیوہارون اختر خاں نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری فیصل آباد پر سیلز ٹیکس 38 اور 40-B کا نفاد نہیں ہو گا اًن رجسٹرڈ افراد کا ٹیکس ٹیکسٹائل کے اس اہم اور رجسٹرڈ سیکٹر سے وصولی کرنے کی خاطر سیلز ٹیکس اسپیشل ریٹرن نہیں مانگی جائے گی ٹیکسٹائل انڈسٹری مالکان کی عزت ونفس کو پامال نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

R.T.O فیصل آباد کا ٹیکسٹائل انڈسٹریل ٹیکس گزار سے اعلیٰ اخلاقی برتائو محکمہ کی اولین ذمہ داری ہے فیصل آباد کی ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کی طرف سے 2% اضافی سیلز ٹیکس کی جولائی تا نومبر 2016 پانچ ماہ تک ادائیگی کو ملکی معشیت کے استحکام کے نقطہ نظر سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر اب ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد FBR 2% اضافی سیلز ٹیکس کی ڈیمانڈ نہیں کر رہا ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کا رول ہمیشہ سے مثبت رہا ہے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوںنیRTO فیصل آباد چیف کمشنر کوہدایت جاری کیں کہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کے سیلز ٹیکس ریفنڈ فوری دئیے جائیں اور ان کو بجلی ،گیس ،کوئلہ، ڈیزل اور فرنس آئل وغیرہ پر زیروریٹ فوراً کیا جائے تاکہ ریفنڈ کی رقم کم سے کم بنے اس سے پہلے حافظ انجئینر احتشام جاوید چئیرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ( اپٹپما) فیصل آباد ریجن نے ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری فیصل آباد کو درپیش سیلز ٹیکس کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ RTO فیصل آباد ان رجسٹرڈ افرا د کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی بجائے اُن کے حصہ کا ٹیکس بھی ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری سے 38 اور 40-B کے نفاذ کے تحت وصول کرنے کی غیر قانونی مشق کررہا ہے ٹیکسٹائل فیکٹری مالکان فیصل آباد سے سیلز ٹیکس اسپیشل ریٹرن کی ڈیمانڈ بھی کی جاری ہے جو کہ اُن رجسٹرڈ افراد سے سیلز ٹیکس کی وصولی کے ذمرے میں آتے ہیں ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری مالکان ان زیادتیوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے RTO کی طرف سے سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے اور بجلی، گیس ، کوئلہ، ڈیزل اور فرنس آئل وغیرہ کو ابھی تک زیروریٹ نہ کرنے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں