قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان صفدر حسین اور خالد محمود کو بری کر دیا

بدھ 8 فروری 2017 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان صفدر حسین اور خالد محمود کو بری کر دیا، کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ مقدمہ کا دو مرکزی ملزم امجد اور جاور جیل انتقال کر چکے ہیں، ٹرائل کورٹ اور عدالت عالیہ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے ہیں دونوں ملزمان پر عمومی الزامات لگائے گئے، واردات میں جس حصہ داری پر چار ملزمان بری ہوئے،دو کو سزا کیوں ہو ئے، ٹرائل کورٹ نے یہ کہہ کمال کر دیا کہ ملزم دفاع میں ثبوت پیش نہ کر سکا، یاد رہے کہ دونوں ملزمان پر 2003 میں گجرات کے علاقے ڈنگہ میں ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھااور عدالت نے شواہد میں شک و شبہات پر ملزمان کو بری کردیا، ملزمان کو ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ سے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں