خورشید شاہ کی سہون شریف میں دہشت گردی پر دکھ اور غم و غصے کا اظہار

جمعرات 16 فروری 2017 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے سہون شریف میں حضرت شہباز قلندر کے مزار پر بد ترین دہشت گردی پر شدید دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس گھناونی واردات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بد ترین دہشت گردوں سے بے رحم اور اہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اواران بلوچستان میں دہشت گردی کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن اور جوانوں کی شہادت پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے نہیں بلکہ اسلام دشمنوں سے تعلق ہے اور دہشت گردی ہمارے خلاف ہمارے دشمنوں کی بے رحمانہ سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات ہمارے لئے گہری تشویش کا باعث ہیں اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے حکومت کو فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے دہشت گردی کی دونوں وارداتوں میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا مغفرت کی اور ان کیاہل خانہ سے تعزیت کی ہیاور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں