پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر اور معاون ثابت ہو گی ،اعزاز چوہدری

سی پیک مواقع سے ایشیائی ملکوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے ای سی او کا فورم خطے میں روز گار کے ساز گار مواقع پیدا کرے گا ،پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،افغانستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، ای سی اوکے تحت کابل میں افغانستان پر کانفرنس کاخیرمقدم کرتے ہیں،سیکرٹری خارجہ کااقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب ای سی اوسے تجارت ، توانائی ، مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی، سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم خلیل ابراہیم سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

اتوار 26 فروری 2017 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر اور معاون ثابت ہو گی اس پرکشش موقع سے ایشیائی ملکوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے ای سی او کا فورم خطے میں روز گار کے ساز گار مواقع پیدا کرے گا ،پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،افغانستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، ای سی اوکے تحت کابل میں افغانستان پر کانفرنس کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اقتصادی تعاون تنظیم کے سینئر حکام کا افتتاحی اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیرہویں اجلاس کی میزبانی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ، اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا اوراجلاس کا مقصد خطے کے استحکام کا حصول ہے، ای سی اوکے تحت کابل میں افغانستان پر کانفرنس کاخیرمقدم کرتے ہیں اورپاکستان افغانستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے افغانستان کا استحکام خطے کے لئے پائیدار ہے۔

(جاری ہے)

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری صرف پاکستان نہیں بلکہ ای سی او ارکان کے لیے مفید ثابت ہوگا، یہ منصوبہ خطے کے ترقیاتی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد خطے کے استحکام کا حصول ہے اس فورم کے ذریعے ہمیں ایک دوسرے سے تعلقات استوار کر نے کا موقع ملتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی اس بہترین موقع سے تمام ایشیائی ملکوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے تنظیم کا فورم خطے میں روز گار کے مواقع پیدا کر نے کے لئے معاون ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی تعاون تنظیم ملکوں کیساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم خلیل ابراہیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او کے ذریعے تجارت ، توانائی ، مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی اجلاس کے انعقاد کا مقصد حصول میں کامیابی حاصل ہو گی۔(اشفاق) ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں