گلگت بلتستان میں جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، محمد عمران

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) گلگت بلتستان کے جنگلات، وائلڈ لائف اور ماحولیات کے وزیر محمد عمران کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ریڈیو پاکستان گلگت کودیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے جنگل فورس قائم کی جا رہی ہے جس میں 190 جنگل گارڈز رکھے گئے ہیں تاکہ قدرتی عطیے کی بہتر انداز میں حفاظت کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مذید کہا کہ گرین پاکستن منصوبے کے تحت صوبے بھر میں دس لاکھ پودے بھی لگائے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں