پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آغا طالش کی20ویں برسی19فروری کومنائی جائے گی

بدھ 14 فروری 2018 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آغا طالش کی20ویں برسی19فروری کومنائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں منعقدہ مختلف تقریبات میں ان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا آغا طالش نے چار سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا وہ لدھیانہ میں پیدا ہوئے وہ فن اداکاری سے منسلک تھے قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں کی فلم انڈسٹری میںانہوں نے طالش کے نام سے شہرت پائی آغا طالش نے چار سو سے زائد اردو ،پنجابی اور دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی یادگار فلموں میں ’’ شہید ، فرنگی ،زرقا،یہ امن اور وطن،عجب خان،زخمی عورت،دہلیزبندش،محمد بن قاسم،میں بنی دلہن ‘‘ اور دیگرقابل ذکر ہیں۔

آغا طالش فلم انڈسٹری میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے وہ19فروری 1998ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں