عیدالاضحی کے موقع پر پی ٹی وی اپنے ناظرین کیلئے عید ایثار کے نام سے خصوصی پروگرام پیش کریگا

جمعہ 17 اگست 2018 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان ٹیلی وژن نے عیدالاضحی کے مبارک موقع پر اپنے ناظرین کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے رنگا رنگ پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ پی ٹی وی کی خصوصی نشریات عید کے تین دن جاری رہیں گی۔عیدالاضحی کے پہلے روز کے پروگرامز،سپیشل عید شو،ہم سب ساتھ ساتھ ہیں، مزاحیہ پروگرام بنٹی کی شادی، مزاحیہ مشاعرہ عید زعفران،کوکنگ شو، کامیڈی ڈرامہ گھرداماد، عید کا خصوصی کھیل بکرا خوب ٹکرا، بھنگڑہ ان فوڈ سٹریٹ اوراردوفیچر فلم ہیررانجھا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عید کے دوسرے دن جونیئر سٹار ندیم جعفری کے ساتھ، مزاحیہ ڈرامہ شوٹنگ آن ہے، بکرا خوب ٹکرا، سگنیچر ٹیونز، مائی ڈئیر کزن، بنجارے ، سپیشل شو عابدہ پروین کے ساتھ اوراردو فیچر فلم ایک دن بہو کے ساتھ دکھائے جائیں گے۔جبکہ عید کے تیسرے دن فوڈ آف بلوچستان، شوٹنگ آن ہے، روشنی کا سفر (مولانا طارق جمیل )،مائی ڈئیر کزن، کوک سٹوڈیو، گھر داماد، عید کا خصوصی کھیل سیکنڈ ہینڈ بکرا، موسیقی کا خصوصی شو ندا فیض کے ساتھ، سیلیبریٹی لاؤنج عید سپیشل اور اردو فیچر فلم تیرے گھر کے سامنے ناظرین کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ پی ٹی وی کے تمام مراکز خوشی کے اس پر مسرت موقع پر اپنے ناظرین کے لئے خوبصورت نغمے بھی پیش کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں