ماہرہ خان کا ثانیہ مرزا کے متوقع ننھے مہمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

منگل 18 ستمبر 2018 13:49

ماہرہ خان کا ثانیہ مرزا کے متوقع ننھے مہمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی ٹینس اسٹار و پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان بچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ماہرہ خان نے اپنے صاحبزادے اذلان کے ساتھ ماضی کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھا رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں وہ وقت یاد آرہا ہے ،ْ جب وہ اذلان کو گود میں اٹھایا کرتی تھیں ،ْساتھ ہی انہوں نے سب بچوں کی اچھی صحت اور ان کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ ان کے بیٹے کے لیے بھی دعا کریں۔ماہرہ کی اس تصویر پر ثانیہ مرزا نے تعریف کرتے ہوئے تبصرہ کیا بہت کیوٹ۔جواباً ماہرہ خان نے بھی ثانیہ مرزا اور ان کے آنے والے ننھے مہمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اس وقت اٴْمید سے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں