ایشیا پیس فلم فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایشیا پیس فلم فیسٹیول کادوسرا ایڈیشن اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا۔ 2 روز تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں ایشیا کے مختلف ممالک سے 36 شارٹ فلمیں، 12 دستاویزی فلمیں، 16 اینیمیٹڈ فلمیں اور 14 میوزک ویڈیوز پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل سٹوڈنٹ کنونشن کے تعاون سے ایشیا پیس فلم فیسٹیول کا انعقاد پاک چائنہ فرئند شپ سنٹر میں کیا گیا۔

فیسٹیول میں تقریباً 70 ممالک سے 329 گزارشات موصول ہوئیں۔ اس سلسلہ میں اے پی ایف ایف میں ایک علاقائی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں فیسٹیول میں پیش کی جانیوالی فلموں کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر ایک کتاب الٹرنیٹو سینما ان پاکستان کی تقریب رونمائی بھی ہوئی اور ایک مذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں