ماڈل آمنہ بابر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پیر 18 فروری 2019 15:49

ماڈل آمنہ بابر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ اپنی شادی شدہ ہونے کی خبر بتائی۔آمنہ بابر نے اپنے نکاح کی تقریب میں نہایت سادہ لباس کا انتخاب کیا، خوبصورت جیولری پہنی۔جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کو خفیہ رکھتے ہوئے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو نہیں کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں