فلم ’’ہیر مان جا‘‘ پرسوں امریکہ اور کینیڈا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

بدھ 21 اگست 2019 11:46

فلم ’’ہیر مان جا‘‘ پرسوں امریکہ اور کینیڈا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاکستانی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ پرسوں جمعہ کو امریکہ اور کینیڈا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حریم فاروق اور علی رحمان خان کی فلم’’ ہیر مان جا‘‘ پاکستان کے بعد اب 23 اگست کو امریکہ اور کینیڈا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم پاکستان میں عید الاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی گئی، فلم کی کاسٹ میںحریم فاروق، علی رحمان خان، فیضان شیخ، میکال ذوالفقار، شاز علی خان، آمنہ شیخ، عابد علی ، علی کاظمی اور احمد علی اکبر شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں