علی ظفر نے اپنے سپرسٹار ہونے کا ثبوت دے دیا

بدھ 21 اگست 2019 12:42

علی ظفر نے اپنے سپرسٹار ہونے کا ثبوت دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنے سپرسٹار ہونے کا ثبوت دے دیا۔ علی ظفر کے گانے’’سجنا دور‘‘ کو ان کے مداحوں نئے گلوکار محمد فضیل خان اور نرمل رائے نے گایا جسے علی ظفر نے سراہتے ہوئے ٹویٹر پر کور شیئر کیا اور اپنے مداحوں سے ان کا گانا سنانے کو کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں نئے آرٹسٹوں کے کام کو سراہنا چاہیے۔ گانا ’’سجنا دور‘‘ کو اصل میں علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جو فلم’’ٹیفا ان ٹربل‘‘ میں علی ظفر اور مایا علی پر فلمایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں