سوشل میڈیاکی وجہ سے ادب سے ہمارا تعلق کم ہورہا ہے‘ نیلم منیر

ہفتہ 24 اگست 2019 11:07

سوشل میڈیاکی وجہ سے ادب سے ہمارا تعلق کم ہورہا ہے‘ نیلم منیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) نامور اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ فروغ ادب سے وابستہ افراد معاشرے کا فخر ہیں کیونکہ کوئی بھی معاشرہ ادب کے بنا ادھورا ہے ‘ دور حاضر میں کتاب بہترین دوست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بہترین اور معیاری کتابیں زندگی گزارنے کیلئے راستے کا تعین کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی وجہ سے کتابوں اور ادب سے پاکستانی قوم کا تعلق کم ہوتا جارہا ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو یہ درس دینا چاہیے کہ وہ کتاب سے دوستی کریں کیونکہ کتاب بہترین دوست ہے۔ نوجوانوں کو زیادہ ادبی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔نیلم منیر نے کہا کہ امجد اسلام ، ناصر کاظمی ، احمد فراز اور پروین شاکر میرے پسندیدہ شاعر ہیں ۔فارغ اوقات میں ان بڑے لوگوں کی کتابوں کا مطالعہ کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں