میرا اور نیمل خاور کا بہن بھائی جیسا رشتہ ہے، عثمان مختار کا مداحوں کو جواب

پیر 26 اگست 2019 13:36

میرا اور نیمل خاور کا بہن بھائی جیسا رشتہ ہے، عثمان مختار کا مداحوں کو جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) پاکستانی اداکار عثمان مختار نے کہا ہے کہ میرا اور نیمل خاور کا بہن بھائی جیسا رشتہ ہے اور جو لوگ ہماری شادی کے متعلق سوچتے تھے وہ بالکل غلط تھے۔

(جاری ہے)

عثمان مختار نے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں کی شادی سے بہت خوش ہیں اور میں نے مداحوں کی اس سوچ کی کبھی بھی حوصلہ افزائی نہیں کی کہ میں اور نیمل کبھی شادی کریں گے اور نہ ہی اس متعلق کبھی سوچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘ میں اگر شائقین کو میری اور نیمل کی جوڑی پسند آئی ہے تو اس کا سہرا بہترین ہدایت کاری اور سکرپٹ کو جاتا ہے، ہم دونوں کے درمیان نہ صرف بہن بھائی جیسا رشتہ ہے بلکہ ہم بہت اچھے دوست بھی ہیں لہذا ہم سب کو حمزہ اور نیمل کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر انہیں بہترین مستقبل اور نیک خواہشات دینی چاہیئں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں