ویب سیریز سے اداکاروں کو چینلز کی ریٹنگ اور شرائط پر کام کرنے سے آزادی ملے گی، نعمان اعجاز

پیر 26 اگست 2019 13:36

ویب سیریز سے اداکاروں کو چینلز کی ریٹنگ اور شرائط پر کام کرنے سے آزادی ملے گی، نعمان اعجاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ویب سیریز سے اداکاروں کو چینلز کی ریٹنگ اور شرائط پر کام کرنے سے نجات ملے گی۔

(جاری ہے)

نعمان اعجاز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویب سیریز کا رجحان خوش آئند ہے جس سے اداکاروں کے لیے نہ صرف اپنے فن کو منوانے کے لیے نئے راستے کھلیں گے بلکہ چینلز کی ریٹنگ اور شرائط پر کام کرنے سے بھی آزادی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویب سیریز سے ڈرامہ میکرز کی انفرادیت کی تجدید ہو گی اور ویب سیریز بنناے کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ شوز میں سنیئرز کو ہو عزت و احترام نہیں دیا جاتا جو دیا جانا چاہیے یہی وجہ ہے کہ ہرچیز کی قدرو قیمت ختم ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں