عمران اشرف 30 برس کے ہو گئے

جمعرات 12 ستمبر 2019 11:41

عمران اشرف 30 برس کے ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) معروف اداکار عمران اشرف 30 برس کے ہو گئے۔ عمران اشرف1989ء میں پشاور میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اداکاری کا آغاز2011ء میں کیا ،ان کے مشہور ڈرامے’’دل لگی، الف اللہ اور انسان، دل موم کا دیا، تعبیر اور رانجھا رانجھا کردی ‘‘ہیں، عمران اشرف اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈراموں کے سکرپٹ بھی لکھتے ہیں، انہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل’’تعبیر‘‘ کا سکرپٹ خود لکھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں