نیلم منیر نئے ڈرامہ میں عمران اشرف کے ساتھ دکھائی دیں گی

جمعرات 12 ستمبر 2019 11:41

نیلم منیر نئے ڈرامہ میں عمران اشرف کے ساتھ دکھائی دیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) اداکارہ نیلم منیر نئے ڈرامے میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ نیلم مینر نے اپنے نئے ڈرامے بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کردار ایک ایسی بہن کا ہے جس کے تین بھائی ہوتے ہیں اوران کا تعلق ایک امیر خاندان سے ہو تا ہے، وہ خوشی خوشی زندگی گزار رہی ہوتی ہیںکہ اچانک چند غلط فہمیوں کی بنا پر ان کی شادی ایک متوسط طبقے کے لڑکے کے ساتھ ہو جاتی ہے اور وہاں پر بھی کچھ غلط فہمیوں کی بنا پر عمران اشرف نیلم منیر کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں ،جس سے نیلم منیر کی زندگی بالکل بدل کر رہ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صباء حمید ، علی عباس، نازش جہانگیر اور صباء فیصل شامل ہیں۔ ڈرامے کی ہدایت کارہ صائمہ وسیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں