صباء قمر نے فلم’’کملی‘‘ کے علاوہ دوسری فلم سائن کرنے بارے خبروں کی تردید کر دی

پیر 16 ستمبر 2019 11:39

صباء قمر نے فلم’’کملی‘‘ کے علاوہ دوسری فلم سائن کرنے بارے خبروں کی تردید کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) اداکار صباء قمر نے فلم’’کملی‘‘ کے علاوہ کوئی دوسری فلم سائن کرنے بارے خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

صباء قمر بارے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ انہوں نے سرمد کھوسٹ کی فلم’’کملی‘‘ کے علاوہ ایک اور فلم بھی کاسٹ کر لی ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف ’’کملی‘‘ پر کام کر رہی ہیں اور جب بھی وہ کسی اور فلم کے لیے معاہدہ کریں گی تو ضرور بتائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں