پہلی محبت والد سے ہوئی، تمام کامیابیاں ان کے مرہون منت ہیں، عارف لوہار

بدھ 16 اکتوبر 2019 11:42

پہلی محبت والد سے ہوئی، تمام کامیابیاں ان کے مرہون منت ہیں، عارف لوہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ ان کا پہلا عشق والد ہیں۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی ان کے والد عالم لوہار کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عام زندگی میں بھی لاچا کرتا پہنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سب گلوکار اچھے ہیں اور ان سے کوئی نہ کوئی میوزک کی قسم منسوب ہے اور ان کے ذمے بُلے شاہ اور وارث شاہ کا کلام ہے کیونکہ انہیں صوٖفی کلام سے ایک خاص عقیدت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ’’جس تن نوں لگدی اوتن جانے‘‘ گانا ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا ’’جگنی‘‘ میرے والد کے دل کی آواز تھی اور روح کی تشریح ہے جو صرف میرے والد ہی کر سکتے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں