ہر اداکار کی تعریف کرنا پسند کرتاہوں، سچ بولنے کا قائل ہوں، حمزہ علی عباسی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:15

ہر اداکار کی تعریف کرنا پسند کرتاہوں، سچ بولنے کا قائل ہوں، حمزہ علی عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہر اداکار کی تعریف کرنا پسند کرتے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اداکار اپنی اپنی جگہ اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور ہراداکار باصلاحیت ہے ۔

(جاری ہے)

فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں کام کرتے ہوئے ان کو بہت کچھ سکیھنے کو ملا اور اس فلم کے ساتھ ان کی بہت سی بہترین یادیں جڑی ہیں جن میں سے ایک یاد ایف 16جنگی طیارے میں بیٹھنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے انہیں یہ جاننے کا موقع ملا کہ ائیر فورس کے جوان کس طرح اپنی جان پر کھیل کر ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سچ بولنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وقت کی پابندی نہیں کرتے ہیں اور ان کی والدہ کو ہمیشہ ان کا کمرے میں کپڑے بکھیرنے والی عادت پر غصہ آتا ہے۔ اداکار ڈرامہ ’’الف‘‘ میں سجل علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ، ڈرامہ عوام میں کافی مقبول ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں