زبیدہ خانم کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:29

زبیدہ خانم کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) گلو کارہ زبیدہ خانم کی چھٹی برسی کل ہفتہ کومنائی جائے گی۔ زبیدہ خانم 1935ء کو امرتسر میں پیدا ہوئیں،قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے لاہور منتقل ہوگیا۔انہوں نے 50کی دہائی میں میوزک انڈسٹر ی میں قدم رکھا۔ معروف موسیقار بابا جی اے چشتی نے پہلی مرتبہ زبیدہ خانم کی آواز کو فلم بلو میں متعار ف کروایاجس کے بعد وہ بہت جلد مقبول ہوگئیں۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران چند فلموں میں اداکاری بھی کی۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں لا تعداد گیت گائے۔ان کے مقبول گیتوں میں بندے چاندی دے،میری چنی دیاں ریشمی تنداں،چھڈجاویں نا چناںبانہہ پھڑکے،اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے،ڈھول دلے دا جانی،لک پتلا پتنگ، دلا ٹھہر جا یار دا نظارا لین دے،آئے موسم رنگیلے سہانے، میرا جیوئے ڈھولا،ہان دیا منڈیا، برے نصیب میرے ویری ہویا پیار میرا،تیرے در تے آکے سجنا وے،گوری گوری چاندنی تے ٹھنڈی ٹھنڈی چھاںنی،اے دل ذرا بتا،تیری الفت میں صنم،کیا ہوا دل پہ ستم، اے چاند ان سے جا کر اورسیو نی میرا د ل دھڑکے شا مل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کا گایا ہوا نعتیہ کلام ’’شاہ مدینہ‘‘ آج بھی بے حد مقبول ہے۔ان کے گائے زیادہ ترگیت اداکارہ مسرت نذیر،صبیحہ خانم پر فلم بند ہوئے۔ان کا انتقال 78برس کی عمر میں 19اکتوبر2013ء کوہوا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں