پڑھنے کا شوق ہمیشہ میرے ساتھ رہا، اداکارہ مہوش حیات

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:35

پڑھنے کا شوق ہمیشہ میرے ساتھ رہا، اداکارہ مہوش حیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پڑھنے کا شوق ایسی چیز ہے جو ہمیشہ میرے ساتھ رہا،انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے بچپن کی تصویر شائع کی ہے جس میں ایک چھوٹی بچی پینسل سے کچھ لکھنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے بتایا کہ یہ میری پہلی سالگرہ کی تصویر ہے، بہت چھوٹی عمر سے مجھے پڑھنے کا شوق تھا اور میری سب سے پہلی دوست کتابیں ہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سارے بچے حصول علم کے لیے اسی طرح کا تجربہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں