گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہوں، نوین وقار

پیر 21 اکتوبر 2019 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) اداکارہ نوین وقار نے کہا کہ وہ عورت پر ہاتھ اٹھانے کے خلاف ہیں ۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرامے کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کرتی ہیں اور مستقبل میں گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین کے لئے کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ میک اپ کرنے اور بننے سنورنے کی شوقین نہیں ہیں اور سیٹ پر بھی میک اپ آرٹسٹ کو بھی کم میک اپ کرنے کی ہدایت کرتی ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ورزش اور ورک آئوٹ ان کی روٹین کا حصہ ہے۔ نوین وقار ڈرامہ ’’بے وفا‘‘ میں اداکار علی رحمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جسے شائقین کی طرف سے بہت سراہا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں