گیٹار خریدنے کے لیے اپنی سائیکل بیچی،گوہر ممتاز

منگل 22 اکتوبر 2019 21:27

گیٹار خریدنے کے لیے اپنی سائیکل بیچی،گوہر ممتاز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء)اداکار و گلوکار گوہر ممتاز نے کہا ہے کہ 15 سال کی عمر میںگیٹار خریدنے کے لیے اپنی بائی سائیکل بیچی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بچپن میں بہت شرارتی تھا جس کی وجہ سے امی سے بہت مار پڑتی تھی،انہوں نے کہا کہ میں اپنے جیب خرچ سے مہنیے کے شروع میں سب دوستوں کو پارٹی دیتا تھا اور پھر سارا مہینہ ان سے کھاتا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے پہلے گانے’’عادت‘‘ کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گانے کی آڈیو کے بعد گانے کی وڈیو بنائی، پھر ’’لمحے‘‘ دل ہارے ‘‘ اور پھر کنسرٹ بھی شروع کر دیئے، انھوں نے کہا کہ وہ شروع سے ہی عاشق مزاج رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 16سال کے بعد اب بھی سٹیج پر جاتے ہوئے ایک جھجک ہوتی ہے اور سٹیج پر جانے سے پہلے اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کی عزت رکھ لیں، انہوں نے کہا کہ دوسروں کو خوشی دے کر خوشی محسوس کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ جس چیز سے آپ کامیاب ہوئے اس کو بھول جانا ہی ناکامی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں