سوتیلی والدہ کی وجہ سے کئی بار خود کشی کی کوشش کی ، فریال محمود

میرے والدین کے درمیان کچھ ہوتا تو میں خود کو الزام دیتی تھی، میں بیحد جذباتی ہوں، اداکارہ

پیر 18 نومبر 2019 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) پاکستانی اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ سوتیلی والدہ کی وجہ سے کئی بار خود کشی کرنے کی کوشش کرچکی ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں فریال نے کہا کہ میرے والدین کے درمیان کچھ ہوتا تھا تو میں خود کو الزام دیتی تھی، میں بیحد جذباتی ہوں، پہلی بار میں نے اپنی سوتیلی والدہ کی وجہ سے خودکشی کرنے کی کوشش کی، ان کے اور میرے والد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور اس پر انہوں نے مجھے آکر کہا تھا کہ جب سے تم میرے گھر آئی ہو میرا گھر برباد ہوچکا ہی'۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں اپنی زندگی سے بالکل خوش نہیں تھی، جس کے بعد میں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا'۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے سے قبل اور اس کے بعد بھی انہیں وزن اور رنگت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔فریال محمود کے مطابق انہیں موٹاپے کے باعث کئی مسائل پیش آئے، جس کے بعد انہوں نے سخت ڈائیٹنگ اور ورزش کرکے اپنا وزن تیزی سے کم کیا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وزن کم کرنے کے عمل کے دوران انہوں نے چینی، گوشت، چاول اور روٹی جیسی غذاں سے دوری اختیار کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں