عائزہ خان اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے دبئی چلی گئیں

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:03

عائزہ خان اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے دبئی چلی گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) اداکارہ عائزہ خان اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے دبئی پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شوہر اداکاردانش تیمور اور بچوں کے ساتھ دبئی کے مختلف مقامات سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔

(جاری ہے)

عائزہ خان ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں اداکار ہما یوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جو اس وقت شائقین میں بہت مقبول ہو رہا ہے ، اداکارہ کو اس ڈرامے میں مہوش کا کردار ادا کرنے ہر کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں