میرے لئے ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ میں ایک فوجی کا کردار ادا کرنا آسان نہیں تھا، احد رضا میر

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:03

میرے لئے ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ میں ایک فوجی کا کردار ادا کرنا آسان نہیں تھا، احد رضا میر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) اداکار احد رضا میر نے کہا کہ ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ میں ایک فوجی کا کردار ادا کرنا آسان نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اداکار نے ڈرامے میں اپنے کام کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ یہ ڈرامہ کرنے جارہے تھے تو انہوں ان کے کئی ساتھی اداکاروں نے کہا کہ آرمی سے وابستہ لوگ کوئی خاص لوگ نہیں ہوتے ہیں ، وہ ہماری طرح کی زندگی گزارتے ہیں لیکن یہ ڈرامہ کرتے ہوئے انہیں احساس ہوا کہ ان کی زندگی بہت مشکل ہے اور وہ اصل سپر ہیروز ہیں جو ہماری زندگیوں کو محفوظ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دیتے ہیں۔ اداکار ڈرامہ ’’ یہ دل میرا‘‘ میں اداکارہ سجل علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں جس میں وہ ایک نفسیاتی مریض ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں