انمتہ قریشی پیا گھر سدھار گئیں

پیر 20 جنوری 2020 12:01

انمتہ قریشی پیا گھر سدھار گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) اداکارہ انمتہ قریشی پیا گھر سدھار گئیں ۔ ڈرامہ ’’سنوچندا‘‘ میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ انمتہ قریشی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئیں اداکارہ کی شوہر سارنگ کاظمی کے ساتھ مہندی اور نکاح کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں ، اداکارہ مہندی والے دن پیلے رنگ کے اور نکاح والے دن سبز رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں