پاکستان میں لوک موسیقی کا مستقبل تابناک ہے۔ لوک تھیٹر کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں

لوک گلوکارہ لیلیٰ جٹی کی ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت

بدھ 22 جنوری 2020 00:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) لوک گلوکارہ لیلیٰ جٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوک موسیقی کا مستقبل تابناک ہے۔ لوک تھیٹر کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں ، اس سلسلہ میں پی این سی اے کے ساتھ مل کر جلد عوام کو خوشخبری دیں گی۔ ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے لیلیٰ جٹی نے کہا کہ وہ پنجاب کی ثقافت کی نمائندگی لوک سازوں اور گیتوں سے کر رہی ہیں اور پنجاب کی پہچان لوک تھیٹر کو بھی بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے لیکن جیسے ہمارے سازوں میں جدت آتی جا رہی ہے پاپ، راک اور ریمکس کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، ویسے ہماری نوجوان نسل لوک موسیقی سے دور ہوتی جا رہی ہے اور لوک موسیقاروں کو ان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے فیوژن کی طرف آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوک موسیقی کا مستقبل تابناک ہے اور وہ پرامید ہیں کہ اس شعبہ میں باصلاحیت گلوکار اپنی اپنی صلاِحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں