مرکزی فلم سنسر بورڈ کا فلم ’’زندگی تماشہ‘‘ کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ

بدھ 22 جنوری 2020 12:23

مرکزی فلم سنسر بورڈ کا فلم ’’زندگی تماشہ‘‘ کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلم ’’زندگی تماشہ‘‘ کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پروڈیوسر کو فلم کی ریلیز موخر کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے سرمد کھوسٹ کی فلم’ ’زندگی تماشا‘‘ کی ریلیز روکتے ہوئے فلم کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

فلم زندگی تماشا 24 جنوری کو ریلیز ہونا تھی، حکومت پنجاب نے فلم کے ریویو کے لیے 3 فروری کی تاریخ دے دی۔حکومت پنجاب نے کہاکہ کمیٹی کے حتمی فیصلے تک فلم کی نمائش نہ کی جائے، کمیٹی فلم کے بارے میں مختلف حلقوں کے تحفظات اور شکایات کا جائزہ لے گی۔فلم کی کہانی ایک مولوی کی داستان ہے جس کو سماجی عدم برداشت کا سامنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں