گلوکارہ صنم ماروی اور حامد علی شادی کے 11 سال بعد الگ ہوگئے

ہفتہ 22 فروری 2020 14:07

گلوکارہ صنم ماروی اور حامد علی شادی کے 11 سال بعد الگ ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) گلوکارہ صنم ماروی اور حامد علی شادی کے 11سال بعد گزشتہ روز الگ ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق صنم اور حامد نے 2009 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔

(جاری ہے)

شوہر کے ناروا رویے کی وجہ سے گلوکارہ نے لاہور کی فیملی عدالت میں خلح کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا جہاں گزشتہ روز گلوکارہ کے حق میں فیصلہ دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں