ایک کام تک محدود نہیں رہ سکتی ، ہانیہ عامر

بدھ 26 فروری 2020 16:06

ایک کام تک محدود نہیں رہ سکتی ، ہانیہ عامر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) اداکارہ ہانیہ عامر نے کہاکہ وہ خود کو ایک کام تک محدود نہیں کر سکتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے شعبے سے وابستہ ہر کام کو سکیھنا اور کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری میں خود کومنوانا چاہتی ہیں اور ایک میڈیم کی بجائے ٹی وی ، فلم ، سینما، یوٹیوب اور ویب سیزیز میں بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہا وہ شروع سے ہی بہت تجسس سے بھرپور شخصیت ہیں اور انہیں حیرت انگیز کردار کرنے کا شوق ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی پرسنل لائف اپنے مداحوں سے شیئر کرنا پسند کرتی ہیں جس پر ان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کو ان کا سوشل میڈیا کا استعمال اچھا نہیں لگتا ہے۔ اداکارہ ڈرامہ ’’عشقیہ ‘‘ میں مرکزی کرداردادا کررہی ہیں جسے خوب سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں