پاکستانی ڈرامے عوام میں ایک مرتبہ پھر مقبول ہو نے لگے

جمعہ 28 فروری 2020 00:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پاکستانی ڈرامے عوام میں ایک مرتبہ پھر مقبول ہو رہے ہیں، نئے موضوعات پر بننے والے ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث نوجوان اداکاروں، ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ عرصہ پاکستانی ڈرامہ بھی جمود کا شکار ہو گیا تھا۔ اس دوران یہاں غیر ملکی ڈرامے بالخصوص ترکش ڈرامے اردو ترجمعے کے ساتھ پیش کئے گئے جو عوام میں بے حد مقبول ہوئے۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان میں مختلف نجی چینلز نے عمدہ ڈرامے پیش کئے۔ ماضی میں پاکستان ٹیلی وژن نے شاہکار ڈرامے پیش کئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ڈرامہ بھی کمرشلزم کا شکار ہو گیا۔ کچھ عرصہ ایسے حالات رہے لیکن پھر ڈرامے سے وابستہ شراکت داروں نے مل بیٹھ کر دوبارہ سے معیاری اور عمدہ ڈرامے پیش کرنے کا فیصلہ کیا اور محنت سے کام کیا۔ پاکستانی ڈرامہ دنیا بھر میں موجود اردو بولنے اور سمجھنے والوں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ اب نہ صرف نجی ٹی وی چینلز بلکہ پی ٹی وی پر بھی عمدہ ڈرامے پیش کئے جا رہے ہیں۔ میرے پاس تم ہو سیریل نے ریکارڈ بزنس کیا جبکہ عہد وفا بھی عوام میں بے حد مقبول ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں