کورونا وائرس ، احتیاط سے ہی خودکو اور دوسروں کومحفوظ رکھ سکتے ہیں،اداکارہ مدیحہ افتخار

جمعرات 26 مارچ 2020 22:21

کورونا وائرس ، احتیاط سے ہی خودکو اور دوسروں کومحفوظ رکھ سکتے ہیں،اداکارہ مدیحہ افتخار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) اداکارہ مدیحہ افتخار نے گونگے بہرے افراد کے لیے کورونا وائرس سے بچائو بارے وڈیو پیغام جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائیڈ پروڈیو پیغام میں انہوں نے اشاروں کے ساتھ بول کر بھی کورونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم چند احتیاطی تدابیر اپنا کر خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں انہون نے کہا ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریںاور اگر آپ کو کھانسی، زکام یا سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو فورا اپنا طبی معائنہ کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں