بلال سعید کے گانے’’قبول ہے‘‘ کی وڈیو (آج) ریلیز کی جائے گی

پیر 10 اگست 2020 09:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) گلوکاربلال سعید کے نئے گانے’’قبول ہے‘‘ کی وڈیو کو آج 11اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔ گانے کی وڈیو صباء قمر اور بلال سعید ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گانے کی ہدایت کاری کے فرائض صباء قمر نے سر انجام دیے ہیں۔یہ گانا ریلیز سے قبل ہی تنقید کی زد میں آ چکا ہے،تاہم صباء قمر نے شائقین کو گانے کی مسجد میں عکس بندی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے گانے کی پوری وڈیو کی ریلیز تک کا انتظار کرنے کا کہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں