منال خان اور ایمن خان نے چھٹیاں گزارنے کے لیے سوات کا رخ کر لیا

بدھ 12 اگست 2020 09:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) اداکارہ منال خان اور ایمن خان نے خاندانکے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لیے سوات کا رخ کر لیا۔

(جاری ہے)

منال خان ان دنوں اپنی بہن ایمن خان اور خاندان کے ہمراہ سوات میں موجود ہیں جہاں یہ سب چھٹیاں گزرنے کے لیے گئے ہیں۔ایمن اور منال سوات میں بنائی گئی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیاپر شیئر کر رہی ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ منال خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’نند‘‘ اور ’’جلن‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں