شہزاد شیخ نے اپنی سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی

پیر 28 ستمبر 2020 02:15

شہزاد شیخ نے اپنی سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) معروف ماڈل و فنکار شہزاد شیخ نے اپنی38ویں سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزاد شیخ نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں اور ان کی بیوی اور والدین ان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شہزاد شیخ معروف اداکار جاوید شیخ کے فرزند ہیں اور انہوں نے 2015 سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد متعدد ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار کر تے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں