سلجان خاتون ڈیزائنر ماریہ بی برانڈ کی ایمبیسڈر مقرر

منگل 29 ستمبر 2020 16:05

سلجان خاتون ڈیزائنر ماریہ بی برانڈ کی ایمبیسڈر مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ترک اداکارہ سلجان خاتون ڈیزائنر ماریہ بی کی نئی لینن کلکشن کی تشہیر کریں گی۔ پاکستان میں خواتین کے لباس کے مشہور برانڈ ماریہ بی نے ڈرامہ ارطغرل غازی کی اداکارہ سلجان خاتون کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈیزائنر ماریہ بی نے ترکی میں ہونے والے ماریہ بی کے ایک شوٹ کے دوران خوشگوار ماحول میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئیں۔ ڈیزائنر نے کہا کہ سلجان خاتون ان کی نئی سردیوں کی کلکشن کے لئے ماڈلنگ کریں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں