حرا مانی کا ڈرامہ سیریل ’کشف‘ میں ان کے کردار کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:22

حرا مانی کا ڈرامہ سیریل ’کشف‘ میں ان  کے کردار کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء): اداکارہ حرا مانی نے ڈرامہ سیریل کشف میں اپنے کردار کشف بی بی کو پسند کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پیغام شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ میں ڈرامہ سیریل کشف میں میرے کردار کو پسند کرنے پر تمام چاہنے والوں اور دوستوں کا شکریہ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خاص طور پر دانش نواز صاحب کا شکریہ ادا کرنا چائتی ہوں جنہوں نے اس ڈرامے میں مجھ سے اتنا پیا را کام کروایا۔واضح رہے کہ ڈرامہ نگار عمران نذیرکے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل کشف میں ہیرا مانی نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ معاون کاسٹ میں جنید خان ، ثمینہ احمد ، وسیم عباس ، لبنا اسلم اور ہاجرہ خان شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں