سی اے اے کو ایئر ایمبولنس سے متعلق تاحال درخواست نہیں ملی،ذرائع

پیر 20 ستمبر 2021 17:39

سی اے اے کو ایئر ایمبولنس سے متعلق تاحال درخواست نہیں ملی،ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اب تک ایئرایمبولنس کی درخواست نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ سی اے اے کو تاحال ایئر ایمبولنس کی درخواست موصول نہیں ہوئی، ایئر ایمبولنس کی درخواست کے لیے سی اے اے کو انتظار ہے۔دوسری جانب عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت بہتر ہے، ایئر ایمبولنس آنے میں تین سے چار دن لگیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں