فلک اور سارہ اپنی بیٹی کے ہمراہ ترکی چلے گئے

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:00

فلک اور سارہ اپنی بیٹی کے ہمراہ ترکی چلے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) رواں سال ننھی پری کے والدین بننے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر بیٹی کے ہمراہ ترکی چلے گئے۔سارہ خان اور فلک شبیر بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی چھٹیاں گزارنے ترکی گئے ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر اپنی بیٹی کے ہمراہ پہلے ایئرپورٹ اور پھر جہاز میں موجود ہیں۔اس کے علاوہ فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اہلیہ کے ہمراہ چند دلکش تصاویر شیئر کیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سارہ خان اور فلک شبیر ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں