ٹک ٹاکر ڈولی نے آگ لگانے کے الزام کو مسترد کر دیا، نئی ویڈیو شیئر کردی

جہاں کھڑی ہوںوہ نیشنل پارک کوہسار نہیں ،موٹروے ہے، میرے آنے سے قبل ہی یہ آگ یہاں لگی ہوئی تھی، ٹک ٹاک سٹار

جمعرات 19 مئی 2022 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) معروف ٹک ٹاکر ڈولی نے اسلام آباد کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ڈولی اور اِن کی ٹیم پر جنگل میں مبینہ آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے پر مقدمہ درج ہے، مقدمے کے متن کے مطابق آگ لگنے کی جگہ نیشنل پارک کا علاقہ ہے جبکہ اس پر ڈولی کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

ڈولی نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگانے کی تردید کر رہی ہیں۔ وہ اپنی گزشتہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں نظر آنے والے مقام پر موجود ہیں۔ڈولی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ وہ جہاں کھڑی ہوئی ہیں وہ نیشنل پارک کوہسار نہیں بلکہ موٹروے ہے، ان کے آنے سے قبل ہی یہ آگ یہاں لگی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولی نے ثبوت کے طور پر پاس کھڑے شخص سے بھی آگ لگانے کی حقیقت بتانے کو کہا ہے۔

ڈولی کے پاس کھڑے اس عام شہری کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ اِن جھاڑیوں سے بہت بڑے بڑے سانپ نکل آتے ہیں اور ان کے بچوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔شہری کا کہنا ہے کہ وہ یہاں پاس ہی رہتے ہیں، یہ آگ وہ اپنے گاں کے بچوں اور مویشیوں کو سانپوں کے حملوں سے بچانے کے لیے لگاتے ہیں۔ویڈیو کے آخر میں ڈولی سانپوں کا نام سن کر ڈر کر وہاں سے بھاگتے ہوئے شہری کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں